میشا شفیع جلد امریکی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کو تیار

میشا شفیع جلد امریکی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کو تیار


پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع امریکی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میشا شفیع جلد امریکی فلم مشتاج (مونچھیں) میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

فلم مشتاج کی کہانی ایک پاکستانی خاندان پر ہے جس میں میشا ایک 13 سالہ لڑکے کی والدہ کا کردار نبھائیں گی۔

اس فلم کا پراجیکٹ جلد شروع ہوجائے گا مگر فلم کی ریلیز کے حوالے سے کوئی معلومات جاری نہیں کی گئیں۔

واضح رہےکہ نامور گلوکار ، اداکار، ماڈل ، کمپوزر اور سونگ رائٹر علی ظفرپر ہراسانی کے الزام کے بعد میشا شفیع کو کافی تنقید کا سامنا ہے، اس حوالے سے کیس تاحال عدالت میں چل رہا ہے ۔


اپنا تبصرہ لکھیں