ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو ایک بار پھر فیفا کا بہترین پلیئر منتخب کر لیا گیا جبکہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اس فہرست میں دوسری یا تیسری پوزیشن پر بھی اپنی جگہ نہیں بنا سکے۔
لیونل میسی کو فیفا کا بہترین پلیئر منتخب کیے جانے کے تھوڑی دیر بعد پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی اور سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ یہ پوسٹ اُنہوں نے لیونل میسی کی کامیابی پر اپنے ردِعمل کے طور پر شیئر کی ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اپنے مقصد کے حصول کے لیے کوشش کرتا رہوں گا‘۔
واضح رہے کہ لیونل میسی نے تیسری مرتبہ پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
مجموعی ووٹنگ کے بعد ایرلنگ ہالینڈ اور میسی کے درمیان ٹائی ہوا تھا۔ میسی اور ہالینڈ کے پوائنٹس 48، 48 تھے اور فیفا ایوارڈ قوانین کے مطابق میسی کو دیگر کپتانوں کی اولین چوائس ہونے کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔
مینز پلیئر آف دی ایئر کی لسٹ میں کلییان ایمباپے 35 پوائنٹس سے تیسرے نمبر پر آئے۔