بارسلونا:
اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی ریٹائرمنٹ کی افواہوں پر بارسلونا کے منیجر ایرنیسٹو والویرڈے نے خاموشی توڑ دی۔
فرانس میں بیلون ڈی آر ایوارڈ کی تقریب میں میسی نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا، جس پر مختلف چہ میگوئیاں شروع ہوگئی تھیں،والویرڈے نے کہاکہ ہر کسی کو کبھی نہ کبھی ریٹائر تو ہونا ہوتا ہے، میسی بھی 32 برس کے ہوچکے، اس لیے ریٹائرمنٹ کی بات ان کے ذہن میں بھی ہوسکتی ہے مگر ابھی ڈریسنگ روم میں اس پر کوئی بات نہیں ہوئی،وہ مزید کچھ برس کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔