میرے موٹاپے کو مجھے گناہ کی طرح محسوس کروایا گیا: حنا رضوی کا انکشاف

میرے موٹاپے کو مجھے گناہ کی طرح محسوس کروایا گیا: حنا رضوی کا انکشاف


تھیٹر و ٹی وی داکارہ حنا رضوی نے ’باڈی شیمگ‘ کے موضوع پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اُن کا موٹا ہونا اُنہیں گناہ کی طرح محسوس کروایا گیا ہے۔

حال ہی میں پیا گھر سدھارنے والی 43 سالہ اداکارہ حنا رضوی نے اپنے شوہر عمار احمد کے ہمراہ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی۔

اس دوران اداکارہ نے ناصرف اپنے شادی کے جوڑے سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے بلکہ اپنی جسامت پر ہونے والی ٹرولنگ پر بھی کھل کر بات کی۔

 حنا رضوی کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ شادی کے بعد 95 فیصد لوگوں نے اُن کے عروسی لباس اور تیاری کی تعریف کی تھی مگر کچھ لوگ منفی تبصرے کرنے والے بھی تھے جنہوں نے اُن کے وزن پر تنقید کی۔

اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے متعدد بار موٹا ہونے کے سبب تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا کیا ہے، یہ اُن کے ساتھ شروع سے مسئلہ رہا ہے لوگ چلے پھرتے اُنہیں ٹرول کرتے رہتے ہیں۔

حنا رضوی کا کہنا تھا اُن کا موٹاپا اُنہیں گناہ کی طرح محسوس کروایا جاتا رہا ہے، اُنہیں کئی بار منفی تبصروں سے شرمندہ کیا گیا ہے، اب تو وہ اس منفی رویے کی عادی ہو گئی ہیں۔

حنا رضوی کے مطابق وزن معنی نہیں رکھتا، اگر آپ صحت مند ہیں تو چاہے آپ کیا جو بھی وزن ہے وہ ٹھیک ہے۔

حنا رضوی نے مزید کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ جو موٹا انسان ہے وہ بیوقوف بھی ہوگا مگر ایسا نہیں ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں