’’میرے دل میں اب آپ کے لیے کوئی عزت باقی نہیں رہی‘‘

’’میرے دل میں اب آپ کے لیے کوئی عزت باقی نہیں رہی‘‘


 دبئی: 

ویسٹ انڈیز کے بیٹر کرس گیل نے خود پر تنقید کرنے والے سابق بولنگ اسٹار کرٹلی امبروز کو کھری کھری سنا دیں۔

گیل نے کہاکہ جب میں کیریبیئن ٹیم میں آیا تو کرٹلی امبروز کی بہت عزت کرتا تھا مگر اب لگتا ہے کہ وہ صرف توجہ چاہتے ہیں، ان کو جو توجہ چاہیے وہ میں انھیں دے رہا ہوں، میرے دل میں اب ان کیلیے کوئی عزت باقی نہیں رہی، میرے لیے وہ ختم ہوچکے ہیں۔

کرٹلی امبروز نے کہا تھا کہ گیل ورلڈ کپ میچز کے دوران پلیئنگ الیون میں آٹومیٹک انتخاب نہیں ہونا چاہیئں۔


اپنا تبصرہ لکھیں