میری بائیو پک کیلئے رنبیر کپور کا انتخاب بہترین ہوگا: بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ

میری بائیو پک کیلئے رنبیر کپور کا انتخاب بہترین ہوگا: بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ


سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے اپنی بائیوپک کے لیے رنبیر کپور کو بہترین اداکار قرار دیا ہے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں یووراج سنگھ نے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق کرکٹر نے کہا کہ انہوں نے کچھ دن پہلے ہی رنبیر کپور کی فلم ‘اینیمل’ دیکھی ہے تو میری بائیو پک کیلئے رنبیر کا انتخاب بہترین ہوگا۔

یووراج سنگھ نے کہا کہ بائیو پک کے حوالے سے اداکار کے انتخاب کا آخری فیصلہ تو فلم کے  ڈائریکٹر ہی کریں گے، ہم یقینی طور پر اس پر کام کررہے ہیں اور جلد ہی کوئی اچھی خبر ملے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کو 2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایک اوور میں 6 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں