میرا شدید غمزدہ لیکن کیوں؟


 شو بز انڈسٹری کی ڈرامہ کوئین اداکارہ میرا جی اپنی منفرد حرکتو ں کے با عث آئے دن سوشل میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں چاہے حالات کیسے بھی ہوں۔

جیسا کہ سب ہی جا نتے ہیں کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تبا ہی مچائی ہو ئی ہے اور ایسے حالات میں میرا جی نے فیصلہ کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں اوراس مشکل وقت میں بھی اپنا کر دار ادا کرتے ہوئے  بیانات دیتی رہے گی۔

اب حال ہی میں پاکستانی فلموں کی نامور اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں ان کی خواہش تھی کہ وہ ڈاکٹر بنیں تاہم وہ اسے پورا نہ کر سکیں۔

میرا نے کورونا وائرس کی وبا میں فرائض انجام دینے والے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچپن میں میری ڈاکٹر بننے کی بڑی خواہش تھی جو پوری نہ کر سکی اور آج شدید غمزدہ ہو ں ۔

میرا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر موجودہ مشکل دور میں ڈاکٹرز مسیحا کا کردار ادا نہ کرتے تو لاکھوں کی تعداد میں لوگ لقمہ اجل بن جاتے۔

میرا جی نے مزید کہا کہ کورونا وبا میں فرائض انجام دینے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف فرنٹ محاذ پر فرائض انجام دے رہے ہیں جو قابل تحسین ہے اور پوری قوم طبی عملے کی شکر گزار ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں