’میرا دل یہ پکارے‘ پر ڈانس کرنے والی لڑکی نے تمام حدیں پار کردیں؛ نازیبا ویڈیو وائرل

’میرا دل یہ پکارے‘ پر ڈانس کرنے والی لڑکی نے تمام حدیں پار کردیں؛ نازیبا ویڈیو وائرل


سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں عائشہ نامی لڑکی مقبول بھارتی گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر رقص کرتی نظر آئی تھی۔

لوگوں نے اس لڑکی کے ڈانس اسٹیپس کو اتنا پسند کیا کہ اسے لاکھوں شیئرز ملنے لگے اور وہ لڑکی راتوں رات پاکستان کی مشہور شخصیت بن گئی۔

عائشہ نامی لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ندا یاسر نے فوری طور پر اس لڑکی کو اپنے مارننگ شو میں مدعو کیا۔

لڑکی نے بتایا کہ وہ ایک دوست کی شادی میں تھی اور اس کے دوست نے اسے اس گانے پر ڈانس کرنے کو کہا جس پر وہ ڈانس کرتی نظر آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے ڈانس اسٹیپس خود بنائے ہیں اور وہ خود نہیں جانتی تھیں کہ پاکستانی لوگ میرے ڈانس اسٹیپس کو اتنا پسند کریں گے۔

حال ہی میں عائشہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے دیکھنے کے بعد صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

عائشہ نے ایک بار پھر ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس کیا لیکن انہوں نے اس بار انتہائی نازیبا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائشہ نے جینز اور انتہائی نازیبا انداز میں ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے جبکہ انہوں نے اپنے بالوں کو کھلا چھوڑا ہوا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے سخت تنقید دیکھنے کو ملی اور عائشہ کے اس انداز کو بے شرمی قراد دیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں