میرا جی نے اپنی اصل عمر بتانے کے بجائے ہری مرچ کھالی


پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ میرا جی کی بات کی جائے تو ان کی انگریزی اور اصل عمر ہمیشہ ہی زیر بحث رہنے والا موضوع ہے۔

اداکارہ میرا جی ہمیشہ ہی اپنی اصل عمر بتانے سے کتراتی ہیں اور جب بھی ان سے کسی بھی انٹرویو میں عمر سے متعلق سوال کیا جاتا ہے تو وہ اس بات کا جواب دیتے ہوئے کافی ہچکچاتی بھی ہیں۔

میرا کے مطابق انہوں نے 14 یا 16 سال کی عمر میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور ان کی پہلی فلم کانٹا 1995 ریلیز ہوئی تھی۔

میرا کہتی ہیں کہ سرچ انجن گوگل ان کی عمر غلط بتاتا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ میرا کو عفت عمر نے اپنے ویب شو میں مدعو کیا جہاں میزبان نے میرا سے سوال کیا کہ میں اگلے سال فروری میں 48 سال کی ہوجاؤں گی آپ عمر میں مجھ سے کتنی چھوٹی ہیں؟

میزبان کے سوال پر یا تو میرا جی کو جواب دینا تھا یا تو سوال کا جواب دیے بغیر میز پر رکھی ہری مرچ کو کھانا تھا۔

اداکارہ میرا نے انٹرویو میں اپنی عمر بتانے کے بجائے ہری مرچ کھالی اور ان کا کہنا تھا کہ اگر میں اپنی عمر بتاؤں گی تو میں ساری خواتین کو توہین کروں گی کیونکہ یہ ضروری نہیں ہے۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے میزبان عفت عمر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور صارفین کا کہنا ہے کہ میزبان کو اپنے شو میں اس طرح کسی بھی اداکارہ سے زبردستی نہیں کرنی چاہیے بلکہ ان کی عزت کرنی چاہیے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اداکارہ میرا کا کووڈ-19 سے متعلق انگریزی میں ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا تھا جب کہ صارفین نے اداکارہ کی انگریزی پر خوب چرچے کیے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں