میرا جی نیا دھماکا کرنے کے لئے تیار


پا کستان فلم انڈسٹری کی مقبول اور سوشل میڈیا پر ہر وقت زیر بحث رہنے والی اداکارہ میراجی نے کہا ہے کہ وہ سرکاری ٹی وی چینل  پر نشر ہونے والے اپنے نئے شو کے لیے بالکل تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ میرا نے ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں انھوں نے لکھا کہ گو گو گو کورونا گو گو گو، یہاں سے ابھی چلے جاؤ۔

میرا نے اپنے نئے شو کے حوالے سے لکھا کہ میں اپنے پسندیدہ ٹی وی چینل پاکستان ٹیلی وژن نیٹ ورک پر اپنا شو کرنے کے لیے بالکل تیار ہوں، یہ صحت اور تعلیم پر مبنی ایک آگاہی پروگرام ہوگا جس میں آپ کو ماہرین کے تجربوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

میرا جی نے مزید لکھا کہ میں فون پر سوال و جواب کے سیشن کرکے تنگ آگئی ہوں اور لوگوں کو کورونا وائرس سے متعلق سوالات کے جواب دیتے ہوئے تھک گئی ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں