میئر آف ہیوسٹن کی پی پی ای ڈونیشن ڈرائیو میں پچیس ہزارمالیت کی اشیا پاکستانی نمائیندہ تنظیموں کے نمائیندوں نے میئر کو سپرد کردیں، میئر کا پاکستانی کمیونٹی کو خراج تحسین


میئر آف ہیوسٹن کی پی پی ای ڈونیشن ڈرائیو میں پچیس ہزارمالیت کی اشیا پاکستانی نمائیندہتنظیموں کے نمائیندوں نے میئر کو سپرد کردیں، میئر کا پاکستانی کمیونٹی کو خراج تحسین

ہیوسٹن( راجہ زاہد اختر خانزادہ)  ہیوسٹن میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف سماجی و فلاحیتنظیموں کے مشترکہ الائینسڈیزاسڑر فار ریلفکی جانب سے میئر آف ہیوسٹن کی پی پی ایڈونیشن ڈرائیو میں پچیس ہزارمالیت کی اشیا یہاں سٹی کی جانب سے منعقدہ خصوصی تقریبمیں میئر کو عطیہ کی گئیں اس موقع پر میئر ہیوسٹن سلویسٹر ٹرنر نے اپنے خطاب میں پاکستانیتنظیموں کے الائنس ڈیزاسڑر فار ریلف سمیت قونصل جرنل پاکستان ابرار ہاشمی اور کوآرڈینٹرسعید شیخ کا شکریہ ادا کیا جنکی کاوشوں سے پی پی ای کا سامان اکھٹا کیا گیا تھا

تقریب میں پاکستان کے قونصل جرنل ابرار ہاشمی اور الائینس کے کوآرڈینٹر سعید شیخ،  ہارونشیخ ، صدر پی اے جی ایچ ، میاں نذیر ، سابق صدر پی اے جی ایچ محمود احمد  بھی موجود تھےجنہوں نے کمیونٹی کی مخیر شخصیات اور اداروں کی جانب سے عطیہ کردہ سامان میئر ہیوسٹنکے حوالے کیا،

مئیر ہیوسٹن سیلویسٹر ٹرنر نے کہا کہ مذکورہ  سامان سٹی کی جانب سے کرونامتاثرین کی خدمت کرنے والے عملہ کو دیا جائیگا۔ بعدازاں قونصل جرنل پاکستان ابرار ہاشمی اورکوآرڈینیٹر سعید شیخ نے پریس کانفرنس میں پاکستانی کمیونٹی کی مخیر شخصیات پاکستانیبزنس آئل ٹائیکون سید جاوید انور، ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے صدر امیر مکھانی، اورکمیونٹی نیوز پیپر جاگو ٹائمز گروپ آف پبلی کیشن  ڈیلس کا بھی خوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نےاپنے فنڈز سے پی پی ای کے عطیات الائینس فار ریلف کو دیئے جبکہ سعید شیخ نے سید جاوید انورکی جانب سے دس ہزار ڈالر کا مزید سامان دینے کا اعلان بھی کیا میئر ہیوسٹن کو جو سامانعطیہ کیا گیا اسمیں ہزاروں کے این 95 ماسک ، سرجیکل ماسک ، چہرے کو ڈھاپنے کے آلات ،میڈیکل گریڈ دستانے ، حفاظتی احاطہ کرنے والے آلات، کئی درجن باکس جسمیں  ہاتھ دھونے کےسینٹائزر سمیت مختلف سامان اور آلات شامل تھے


اپنا تبصرہ لکھیں