پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوب رو اداکارہ مہوش حیات نے ہالی ووڈ ایکٹر ڈینیل کریگ (جمیز بانڈز) کا انداز اپناتے ہوئے ان کا مشہور ڈانس اسٹیپس کاپی کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے ہالی ووڈ ایکٹر ڈینل کریگ (جیمز بانڈ) کے ڈانس اسٹیپس سے متاثر ہوکر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
مذکورہ ویڈیو مین انہوں نے میڈونا کے گانے Back That Up To The Beat پر ڈینل کریگ کے ڈانس اسٹیپس دہرائے، جو انہوں نے ایک واڈکا برانڈ کے اشتہار میں کئے تھے۔
مہوش حیات کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے ڈینل کریگ اور ان کے ڈانس کی مداح ہونے کا دعویٰ کیا۔
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ جب ڈینل کریگ کو ڈراز سے آرڈر کریں جبکہ کچھ صارفین ان کی ویڈیو کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔