مہنگی اشیا فروخت کرنے پر 6 دکانداروں کو جیل بھیج دیا گیا


کراچی: 

وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقارمہدی نے بتایا ہے کہ ضلع شرقی میں90 ہزار سے زائد جرمانہ کیا گیا تھا اور 6 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے ہمراہ دھوراجی کالونی اور گلستان جوہر کے بازاروں مارکیٹوں میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے کہا ہے کہ عوام کو مہنگی اشیا فروخت کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا جو دکاندار سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرے گااس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وقار مہدی نے کہا کہ کمشنرکراچی کی جانب سے بھی مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مارکیٹوں میں چھاپے مار رہی ہیں،آج گلستان جوہر، دھوراجی کالونی مارکیٹوں میں زائد منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی ہے گئی۔ عوام کو ریلیف دینا سندھ حکومت کا عزم ہے اور یہ سلسلہ رمضان کے بعد بھی جاری رہے گا۔

وقارمہدی نے بتایاکہ کل ضلع شرقی میں90 ہزار سے زائد جرمانہ کیا گیا تھا اورآج 6 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا ہے،کریانہ اسٹور ، فروٹ ،سبزی فروش ،گوشت ،مرغی فروش اور مختلف بیکری کی دکانوں پر 24 افراد کو 2 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، اس سلسلے میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں زائد منافع خوروں کے خلاف دن میں دو بار دوپہر اور شام میں کارروائی کی جاری ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں