مہنگائی کا جن ایک مرتبہ پھر بے قابو


ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ، اشیاء خورو نوش عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں اشیا خورونوش کی قیمتیں آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں، کراچی کی سبزی منڈی میں سبزی اور پھلوں کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹما ٹرکی قیمت180 سے 185 روپےکلوتک پہنچ گئی ہے۔

پیازکی فی کلو قیمت 80روپے، آلو50، مٹر400، بینگن120، ادرک720 اور سیب150 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہرے دھنیے اور پودینے کی ایک گڈی20 روپے اور کیلے160روپےدرجن فروخت کیے جا رہے ہیں۔

اس مہنگائی پردکانداروں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پرعمل کرنا ممکن نہیں ہے، سبزی منڈی کے آڑتھیوں نے قیمت میں اضافہ کیا ہے۔

دکانداروں نے مزید کہا کہ کمشنر کراچی بڑے آڑھتیوں سے بازپرس کریں توقیمتیں کنٹرول ہوسکتی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں