مہنگائی پر ایسی فلم بناؤں گی کہ لگ پتہ جائے گا: سنگیتا بھی بجلی کے بلوں پر چلّا اٹھیں

مہنگائی پر ایسی فلم بناؤں گی کہ لگ پتہ جائے گا: سنگیتا بھی بجلی کے بلوں پر چلّا اٹھیں


پاکستانی معروف سینئر اداکارہ، فلمساز و ڈرامہ نگار سنگیتا بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی پر چلّا اٹھی ہیں۔

اداکارہ سنگیتا آج کل اپنے ڈرامہ سیریل’امراؤ جان‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل سے بات کی ہے اور آج کل مہنگائی کی صورتحال پر تبصرہ کیا ہے۔

اداکارہ سنگیتا نے انکشاف کیا ہے کہ میرے گھر ایک اے سی چلتا ہے، پھر بھی 60 ہزار کا بل آ گیا ہے، میں نے اس مہنگائی کے نتیجے میں باقی اے سی ابھی لگائے ہی نہیں ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بجلی والوں تھوڑا خوف کرو، ایک اے سی پر 60 ہزار کا بل کیسے آ سکتا ہے، کتنے ٹیکس لگائیں گے۔

سنگیتا نے مزید کہا میرے خیال میں میرا 20 ہزار بجلی کا بل ہے اور اُس پر 40 ہزار ٹیکس لگا ہوگا۔

صحافی نے سنگیتا سے سوال کیا کہ سنا ہے آپ  مہنگائی پر فلم بھی بنا رہی ہیں؟

اس کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر فلم تو میں ایسی بناؤں گی کہ لگ پتہ جائے گا۔

دوسری جانب اداکارہ نے اپنے آنے والے ڈرامے ’امراؤ جان‘ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرامہ سب سے منفرد ہوگا، کوشش ہوگی کہ یہ ڈرامہ پوری دنیا دیکھے، اسے نیٹ فلکس پر بھی نشر کریں گے، اس ڈرامے کی کاسٹ اور سیٹ سب بہت بہترین ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں