پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائیزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت میں صرف نوازشریف اہل قرار پائے ہیں، مہنگائی سے نجات دلانے میں نواز شریف کے سوا سب نااہل ثابت ہوئے۔
سانگھڑ کے کارکنان سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہا مہنگائی کو ایک ہی شخص نے ختم کیا اور وہ نواز شریف ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت تباہ کرنے والے، مہنگائی لانے والے اور دہشتگردی واپس لانے والے چلے گئے، معیشت کو ترقی دینے والا، مہنگائی سے نجات دینے والا دہشتگردی ختم کرنے والا نوازشریف واپس آ رہا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف ہی پاکستان کی معاشی شہہ رگ کو محفوظ بناسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام جمہوریت پسند ہیں، پنجاب کی طرح سندھ کو بھی ترقی کا تحفہ دیں گے۔