مہنگائی اور بے روزگاری ختم کر دی تو اگلے 5 سال بھی حکومت ملے گی: شیخ رشید

مہنگائی اور بے روزگاری ختم کر دی تو اگلے 5 سال بھی حکومت ملے گی: شیخ رشید


وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ہم نے مہنگائی اور بے روزگاری ختم کر دی تو اگلے 5 سال بھی حکومت حکومت مل جائے گی۔

ریلوے کیمپ آفس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا آصف زرداری اور نواز شریف بیمار ہیں لیکن یہ بیماری صرف جیل میں رہنے کی حد تک ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف دونوں ڈس کوالیفائی ہیں، دونوں کی مستقبل میں کوئی سیاست نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ کوئی مائنس ون فارمولہ نہیں چل رہا، موجود حکومت منتخب شدہ ہے اور 5 سال پورے کرے گی اور آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع بھی ہو گی۔

وکلاء اور ڈاکٹرز کی لڑائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سفید اور کالے کوٹ کی لڑائی میں کالے کوٹ کو بڑی ندامت اٹھانی پڑی، وکلاء کو اپنا کردار بہتر بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پانچ سال پورے ہو جائیں تو ہم پہلے مہنگائی کو ختم کریں اور بیروزگاری کو ختم کریں، یہ سب کریں گے تو اگلے پانچ سال کی حکومت ملے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں