مہاتیر محمد کا تحفہ، ملائیشین کار عمران خان کو مل گئی

مہاتیر محمد کا تحفہ، ملائیشین کار عمران خان کو مل گئی


وزیراعظم عمران خان کو ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی جانب سے تحفے میں دی گئی کار پاکستان پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں مہاتیر محمد نے دورہ پاکستان کےدوران وزیراعظم عمران خان کو ملائیشین پروٹون کار تحفے میں دینے کا اعلان کیا تھا اور انہیں کار کی چابی بھی پیش کی تھی۔

اس اعلان کے بعد اب ملائیشین کار پروٹون X70 SUV پاکستان پہنچ چکی ہے جسے وزیراعظم عمران خان کو دینے کی تقریب ملائیشین ہائی کمیشن میں منعقد ہوئی۔

ملائیشین ہائی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ گاڑی ایک بھائی کی طرف سے دوسرے بھائی کو تحفہ ہے۔

ملائیشین کار اب پاکستان کی سڑکوں پر

انہوں نے بتایا کہ ملائیشیا پاکستان تجارت میں مزید بہتری آرہی ہے اور سال 2021 میں پاکستان میں ملائیشیا کی گاڑی کی پیداوار شروع ہو گی۔

Malaysian High Commission, Islamabad@MYHCIslamabad

‘s Proton X70 SUV – making its preliminary debut in very soon

View image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter
57 people are talking about this

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان گہرے اور مضبوط تعلقات ہیں، ہمارے وزرائے اعظم کی ملاقتیں انتہائی اہمیت کی حامل رہی ہیں اور ان سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ ملا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے گاڑی کےتحفے پر ڈاکٹرمہاتیر کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ ہم ملائیشین گاڑی کو بہت جلد پاکستانی سڑکوں پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ملائیشیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دی اور وہ ہمارے دل کے بہت قریب ہے۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا حالیہ دورہ ملائیشیا بہت کامیاب رہا۔


اپنا تبصرہ لکھیں