بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے پری ویڈینگ راؤنڈ 2 میں شرکت کے لیے بھارتی فنکار اٹلی پہنچنا شروع ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کا پری ویڈینگ راؤنڈ 2 ایک کروز شپ پر منعقد ہو رہا یے، 28 سے یکم جون تک جاری رہنے والی تقریبات کے دوران یہ کروز شپ اٹلی سے جنوبی فرانس کا سمندری سفر مکمل کرے گا۔
شادی سے قبل منعقد ہونے والی دوسری پری ویڈنگ پارٹی میں شرکت کے لیے ایم ایس دھونی کو اپنی بیٹی کے ہمراہ، سلمان خان، رنویر سنگھ ، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپنی بیٹی راہا کے ہمراہ گزشتہ روز ممبئی سے اٹلی کے لیے روانہ ہوئے۔
اس سے قبل دلہنیا رادھیکا مرچنٹ اپنے والدین ویرین اور شیلا مرچنٹ کے ساتھ ممبئی ایئر پورٹ پر دکھائی دیں جبکہ آننت امبانی کے چچا صنعت کار انیل امبانی کو بھی ممبئی کے نجی ایئر پورٹ پر دیکھا گیا۔
دوسری پری ویڈنگ پارٹی کا باضابطہ آغاز کل (29 مئی) بروز بدھ کو اٹلی میں کروز شپ پر ہو گا، جس کے بعد شام میں ’اسٹاری نائٹ‘ تھیم پارٹی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
30 مئی بروز جمعرات کو تمام مہمانوں کے لیے اٹلی کے دارالحکومت روم میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے بعد کروز شپ پر رات گئے تک ڈنر پارٹی ہو گی اور 31 مئی کو یہ کروز شپ فرانس کے جنوبی شہر کینز پہنچے کا جہاں تمام مہمانوں کے لیے بلیک ٹائی پارٹی منعقد کی جائے گی۔
یوں یہ لگژری کروز شپ میں منعقدہ پری ویڈنگ ایونٹ یکم جون کو اٹلی میں ختم ہو گا۔