موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لک ’مستحکم‘ قرار دے دیا


کراچی: موڈیز انویسٹر سروس نے پاکستان کے 5 بڑے بینکوں کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم قرار دے دیااور طویل مدتی کرنسی ڈپازٹ بی 3 ریٹنگ میں ان کی موجودگی کی تصدیق کردی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیویارک سے تعلق رکھنے والے ادارے کے اعلان کے مطابق ان بینکس میں الائیڈ بینک لمیٹڈ(اے بی ایل)، حبیب بینک لمیٹڈ(ایچ بی ایل)، ایم سی بی، نیشنل بینک پاکستان(این بی پی) اور یونائیٹد بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) شامل ہے۔

اس سے قبل 2 دسمبر کو موڈیز کی جانب سے حکومت پاکستان کی بی 3 ریٹنگ کی تصدیق کی گئی تھی اور غی ملکی ریٹنگ منفی سے مستحکم کردیا گیا تھا جو بیرونی خطرات میں کمی اور مالیاتی اصلاحات کو ظاہر کرتا ہے۔

تاہم بینکوں کا آؤٹ لک حکومتی ضمانتوں کی وسعت کے باعث تبدیل کیا گیا جو خطرات سے تقریباً پاک اور بلند ہورہی ہے۔

موڈیز کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ’بینکوں کی ریٹنگ پاکستان میں آپریٹنگ ماحول کی بہتری اور ملک کے خودمختار کریڈٹ پروفائل کا عکاس ہے۔

اس کے ساتھ موڈیز کی جانب سے مقامی کرنسی ڈپازٹ کو دیا گیا مستحکم آؤٹ لک بھی ادارے کی جانب سے اس توقع کا اظہار ہے کہ ضرورت پڑنے پر حکومت کے پاس بینکوں کی مدد کرنے کی صلاحیت کم نہیں ہوگی۔

بیان کے مطابق موڈیز کی جانب سے بینکوں کی ریٹنگ کی تصدیق ان کے مستحکم ڈپازٹ بیسڈ فنڈنگ کے طریقہ کار، اعلیٰ لیکویڈیٹی بفرز اور کمائی کی اچھی صلاحیت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں شرح نمو میں اضافے کے مواقعوں کو ظاہر کرتا ہے۔

موڈیز کا کہنا تھا کہ آپریٹنگ انوائرمنٹ اورکریڈٹ رسک پروفائل کی خودمختاری میں مزید بہتری اور سے ریٹنگ بلند ہوسکتی ہے۔

تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختار ساخت کمزور ہونے کی صورت میں بینکوں کی ریٹنگ کم کردی جائے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں