موڈیز نے پاکستان کا بینکنگ آؤٹ لک مستحکم قرار دیدیا


ody

 کراچی: 

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کا بینکنگ آؤٹ لک مستحکم قرار دیدیا۔عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کا بینکنگ آؤٹ لک مستحکم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چیلنجز کے باوجود پاکستانی بینکنگ سیکٹر کے نظام میں بہتری آئی ہے جب کہ حکومت کی جانب سے اصلاحات اور پالیسی میں بہتری کی وجہ سے استحکام آیا۔ موڈیز کے مطابق 2020 میں بینکوں کے منافع میں اضافہ ہوا ہے جب کہ پاکستانی معیشت 2021 میں 1.5 فیصد شرح نمو کی طرف واپس آسکتی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں