موٹرولا کا نیا مڈ رینج اسمارٹ فون موٹو جی 60 ایس

موٹرولا کا نیا مڈ رینج اسمارٹ فون موٹو جی 60 ایس


موٹرولا نے کچھ ہفتے پہلے موٹو جی 60 اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا اور اب اس سیریز کی ایک اور ڈیوائس کو پیش کردیا گیا ہے۔

موٹو جی 60 ایس کو سب سے پہلے برازیل میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

موٹو جی 60 ایس میں 6.8 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سورٹ کے ساتھ ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 96 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے بیٹری پاور نہیں بتائی گئی مگر 50 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کا ضرور ذکر کیا ہے۔

دیگر فیچرز میں این ایف سی، اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم اور ہیڈ فون جیک قابل ذکر ہیں۔

موٹو جی 60 ایس کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے۔

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 5 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیتھ سنسر کیمرے اس سیٹ کا حصہ ہیں جبکہ 16 میگا پکسل کیمرا سیلفیز لینے کا کام کرتا ہے۔

اس فون کو 430 ڈالرز (70 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم دیگر ممالک میں دستیابی کے حوالے سے کمپنی نے کوئی اعلان نہیں کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں