’مومنہ مستحسن موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے‘


اداکار مانی نے گلوکارہ مومنہ مستحسن کی ’لکس اسٹائل ایوارڈز‘ میں پرفارمنس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دلچسپ تبصرہ کیا۔

‘لکس اسٹائل ایوارڈز’ میں گلوکارہ مومنہ مستحسن نے پرفارم کیا تھا جسے بعض مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تو کہیں انہیں تنقید کا بھی سامنا رہا۔

مومنہ مستحسن کی پرفارمنس کے حوالے سے اداکار مانی بھی میدان میں آگئے۔

مانی نے مومنہ کی پرفارمنس کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘کوئی مجھے بتائے گا کہ یہ کیا ہے؟ یہ کیا ہے؟ ’یہ ریپنگ کی موت اور ڈانس کی موت ہے‘۔

انہوں نے مومنہ کی پرفارمنس پر دلچسپ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘مومنہ موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے’ ۔

اداکار مانی نے مزید لکھا کہ ’لکس اسٹائل ایواڈ میں آسکر جیتنے والی پرفارمنس، مطلب حد ہی ہوگئی


اپنا تبصرہ لکھیں