موبائل فون کو جلدی چارج کرنے کے 6 آسان طریقے

موبائل فون کو جلدی چارج کرنے کے 6 آسان طریقے


موبائل فون کو بار بار چارجنگ پر لگا کر بیٹری فُل ہونے کا انتظار کرنا ذہنی طور پر ناگواری کا احساس دلاتا ہے لیکن اب اس کا حل بھی سامنے آگیا ہے۔

اگر آپ اسمارٹ فون کو زیادہ استعمال کرتے ہیں تو اسے دن میں ایک سے زیادہ مرتبہ چارج کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہوگی۔

ویسے تو اب یو ایس بی سی کیبل سے ڈیوائس پہلے سے زیادہ تیزی سے چارج ہوجاتی ہے مگر پھر بھی اس کے لیے انتظار کرنا مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ چند عام طریقوں سے آپ چارجنگ کے تجربے کو کم تکلیف دہ بنا سکتے ہیں۔ اینڈرائیڈ فونز کی ایسی ہی چند ترکیبوں کے بارے میں جاننا آپ کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

چارجنگ کی سیٹنگز میں تبدیلیاں

چارجنگ سیٹنگز کے ذریعے بھی آپ فون کو جلد چارج کر سکتے ہیں، اس کا ایک مؤثر طریقہ ائیر پلین موڈ کو ان ایبل کرنا ہے۔

اس فیچر سے وائرلیس کنکشنز جیسے سیلولر ڈیٹا، وائی فائی اور بلیوٹوتھ کو ڈس ایبل کیا جاتا ہے جس سے ڈیوائس بیک گراؤنڈ ٹاسکس کے بغیر چارج ہوتی ہے۔

ایک تخمینے کے مطابق ائیر پلین موڈ ان ایبل کرنے سے بیٹری کو چارج کرنے کے دورانیے میں 25فیصد تک کمی آسکتی ہے۔ اسی طرح فون کو چارج پر لگانے سے قبل بیک گراؤنڈ ایپس کو بند کر دیں۔

بیک گراؤنڈ میں کام کرنے والی ایپس فون کی بیٹری کو تیزی سے ختم کرتی ہیں جبکہ چارجنگ کے دورانیے میں اضافہ ہوتا ہے۔

ڈیوائس سیٹنگز کو ایڈجسٹ کریں

اگر آپ ائیرپلین موڈ ان ایبل کیے بغیر فون کو جلد چارج کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اسکرین برائٹنس کو کم کر دیں۔

فون کا ڈسپلے بیٹری کی پاور کو سب سے چوستا ہے اور برائٹنس کو کم کرکے چارجنگ کی رفتار کو نمایاں حد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

اسی طرح غیر ضروری فیچرز جیسے بلیو ٹوتھ، وائی فائی یا جی پی ایس کو ڈس ایبل کرنے سے بھی فون کو جلد چارج کرنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ فیچرز بیٹری پاور کو ہر وقت استعمال کرتے ہیں اور چارجنگ کے دوران انہیں بند کرنے سے ڈیوائس کو جلد چارج کرنا ممکن ہوتا ہے۔

وال ساکٹ اور فاسٹ چارجر کا استعمال کریں

کمپیوٹر پر یو ایس بی پورٹ کو استعمال کرنے سے فون زیادہ تیز رفتاری سے چارج نہیں ہوتے۔

اس کے مقابلے میں وال ساکٹ سے چارجنگ پر زیادہ پاور ملتی ہے (چارجنگ اسپیڈ کا انحصار ڈیوائس اور چارجر سپورٹ پر ہوتا ہے)۔

دوسری جانب ڈیوائس کے لیے فاسٹ چارجر سے اسے تیزی سے چارج کرنا زیادہ آسان ہو جاتا ہے مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ معیاری کیبل اور چارجر کا استعمال کیا جائے۔

فون کو بالکل چھوڑ دیں

بہتر ہے کہ چارجنگ کے دوران فون کا استعمال کم سے کم کریں، چارجنگ کے دوران فون کو استعمال کرنے سے وہ سست روی سے چارج ہوتا ہے خاص طور پر اگر آپ زیادہ ریسورسز استعمال کرنے والی ایپس استعمال کرتے ہیں۔

اس سے طویل المعیاد بنیادوں پر بیٹری لائف بھی متاثر ہوتی ہے کیونکہ بیٹری کا درجہ حرارت بڑھنے سے فون کو نقصان پہنچتا ہے۔

درجہ حرارت کا بھی خیال رکھیں

زیادہ یا کم درجہ حرارت سے بھی بیٹری لائف متاثر ہوتی ہے بلکہ مستقل نقصان پہنچ سکتا ہے تو کوشش کریں کہ فون کو کمرے کے درجہ حرارت میں رکھ کر چارج کریں، جبکہ کبھی بھی سورج کی روشنی میں چارج نہ کریں۔

بہتر ہے فون کو آف کردیں

اگر آپ کو فون چارجنگ کے دوران بند ہو تو وہ معمول سے زیادہ تیزرفتاری سے چارج ہوتا ہے، کیونکہ چارجنگ کے دوران اسے کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہوتا۔

یقیناً زیادہ دیر تک فون بند رکھنے سے ضروری کالز یا میسجز تک رسائی نہیں ہوتی مگر 15 منٹ کے لیے بھی ایسا کرنا فون کو کافی حد تک چارج کردیتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں