منی لانڈرنگ کیس: شہبازشریف کے بیٹے کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم


لاہور : شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی جائیداد قرقی کے لیے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔

احتساب عدالت کے منتظم جج ملک امیر محمدخان نے نیب کی درخواست کی سماعت کی اور نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کیلئے بھی کارروائی اور اشتہارات شائع کرانے کا حکم دیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں