منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کے استعفے کے بعد میرا انتخاب ہوا، شاہ خاور

منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کے استعفے کے بعد میرا انتخاب ہوا، شاہ خاور


قائم مقام چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شاہ خاور نے کہا ہے کہ منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کے استعفے کے بعد میرا انتخاب ہوا۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ خاور نے کہا کہ پی سی بی کے آئین کے مطابق پاور الیکشن کمشنر کے پاس آجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے بعد چیئرمین کا انتخاب کرانا ہے، سابق چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی 6 سے7 رہے، ہمارا عبوری دور ہے، چیئرمین تمام معاملات دیکھے گا۔

 شاہ خاور نے کہا کہ پی ایس ایل میں چیئرمین کا ہونا بہت ضروری ہے، امید ہے ایونٹ کو پی سی بی احسن طریقے سے اور کامیابی سے پورا کرے گا۔

گزشتہ روز شاہ خاور نے قائم مقام چیئرمین پی سی بی کا چارج سنبھالا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں