منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1 ہزار رنز مکمل

منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1 ہزار رنز مکمل


پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹر منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1 ہزار رنز مکمل ہوگئے۔

بائیں ہاتھ کی بیٹر نے کیریئر کے 63ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ایک ہزار رنز مکمل کیے۔

منیبہ علی سے قبل بسمہ معروف، جویریہ خان اور ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں1 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے ہیں۔

 پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو 8 وکٹ سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی۔

 میچ میں پاکستان ویمن نے 8 وکٹ پر 134 رنز اسکور کیے، سدرہ امین نے 48، منیبہ علی نے 25 اور عائشہ ظفر نے 22 رنز بنائے۔

 فلیچر نے تین وکٹیں حاصل کیں، ویسٹ انڈین ویمن نے ہدف 19ویں اوور میں حاصل کرلیا، کپتان ہیلی میتھیوز نے 11 چوکوں کی مدد سے 78رنز کی اننگز کھیلی، شیمانے کیمبل 33رنز پر ناقابل شکست رہیں۔

 سیریز کے میچز جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے گئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں