منہ سے بدبو آنے کی وجہ اور اسے ختم کرنے کے طریقے


منہ سے بدبو آنا ایک بہت ہی ناگوار احساس ہوتا ہے نا صرف سامنے والے شخص کے لیے بلکہ اس سے انسان خود بھی شرمندہ ہوجاتاہے۔

سب سے پہلے ہم سمجھاتے ہیں کہ منہ سے بدبو آخر کیوں آتی ہے؟

اس کی کوئی ایک وجہ نہیں بلکہ بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق مسلسل منہ سے بدبو آنے کی وجہ وہ جراثیم ہوتے ہیں جو منہ کے اندر موجود ہوتے ہیں۔

یہ بیکٹیریا انسان کے منہ کے اندر ایسی گیس پیدا کرتے ہیں جس کی وجہ سے منہ سے بدبو آنے لگتی ہے۔

دراصل جب انسان کچھ بھی کھاتا ہے تو یہ بیکٹیریا منہ میں موجود شکر اور اسٹارچ کو توڑتے ہیں جس کی وجہ سے بدبو آتی ہے۔

فوٹو: فائل

ماہرین طب کے مطابق منہ سے بدبو آنا ایک بیماری ہے جسے سائنسی اصطلاح میں ’ہیلیٹوسس‘ کہتے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر مسلسل منہ سے بدبو آئے تو فوراً دانتوں کے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

یہ تو ہم نے آپ کو منہ سے بدبو آنے کی کچھ وجوہات بتائیں ہیں لیکن اسے پڑھ کر آپ کو پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔

کیونکہ آج ہم آپ کو اس بیماری کو حل کرنے کے کچھ ایسے ٹوٹکے بتائیں گے جو انسان باآسانی گھر میں کرکے منہ کی بدبو سے چھٹکارا حاصل کرسکتا ہے۔

پانی کا زیادہ استعمال

فوٹو: فائل

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر آپ کم پانی پیتے ہیں جس سے منہ خشک رہتا ہے تو اس حالت میں منہ میں بدبو آنے کے امکانات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

خشک منہ کی وجہ سے ہمارے منہ میں تھوک بنانے والے ہارمونز یا گلینڈز متاثر ہوتے ہیں۔ اس لیے ہم سب کو چاہیے کے ہم اپنا منہ ہائیڈریٹ یعنی نم رکھیں۔

یونائیٹڈ اسٹیٹس فوڈ اینڈ نیوٹریشن بورڈ کے مطابق خواتین کو دن بھر میں 3.7 لیٹرز جب کہ مردوں کو 2.7 لیٹرز پانی پینا ضروری ہے۔

سبز چائے

فوٹو: فائل

سبز چائے میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو کہ بیکٹیریا کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق سبز چائے میں ’ Epigallocatechin-3-gallate ‘ جُز  پایا جاتا ہے جو مسوڑھوں کے مسائل اور منہ سے بدبو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

ٹی ٹری تیل کا استعمال

فوٹو: فائل

منہ میں موجود بیکٹیریا کچھ ایسی گیس کا اخراج کرتے ہیں جس کی وجہ سے منہ میں بدبو آتی ہے لیکن ایک تحقیق کے مطابق ٹی ٹری تیل کا استعمال کرنا ان بیکٹیریا کی تعداد کو کافی حد تک کم کرتا ہے۔

ایک کپ گرم پانی میں چند قطرے ٹی ٹری تیل کے شامل کر کے اچھی طرح منہ میں گھما کر کلیاں کرنا بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔

دار چینی کا تیل

فوٹو: فائل

اگر آپ کے بھی منہ سے بدبو آتی ہے تو گرم پانی میں دار چینی کے تیل کے کچھ قطرے شامل کرکے اچھی طرح اس سے کلیاں کیجیے ایسا کرنے سے آپ خود فرق محسوس کریں گے۔

دارچینی کے تیل میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ وہ منہ اور مسوڑھوں کے مسائل کو حل کرنے میں بے حد مددگار ثابت ہوتا ہے۔

خوشبو دار مصالحہ جات

فوٹو: فائل

ایسے مصالحہ جات جو  خوشبو دار ہوتے ہیں ان میں لونگ،سونف اور الائچی سرِفہرست ہے۔

اگر آپ کے منہ سے بدبو آتی ہے اور آپ پریشان ہیں تو اپنے منہ میں ایک الائچی چپا کر تھوڑی دیر رکھ لیجیے ایسا کرنے سے منہ کی بدبو اسی وقت ختم ہوجاتی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں