پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ردا اصفہانی نے 2008 میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا،جہاں انہوں نےکمرشلز میں اداکاری کر کے اپنے کام کا آغاز کیا۔
سوشل میڈیا پر ایک شو کا ویڈیو کلپ کافی وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی پرائیویٹ ویڈیو لیک کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ردا اصفہانی کی کچھ ویڈیوز لیک ہوئی ہیں جس کی وجہ سے وہ کافی افسردہ ہیں، اداکارہ نے ایک شو میں اس واقعہ کے بارے میں خود بات کرتے ہوئے بتایا کہ جس کے باعث ان کے چاہنے والے اور میڈیا انڈسٹری کو بھی حیرت ہوئی،یہ حرکت اداکارہ کے منگیتر نے کی، اس نے ردا اشفہانی کا اعتماد توڑا اور ان کی تصاویر لیک کر دیں۔
حال ہی میں مشہور یوٹیوبر نادر علی کو اپنے انٹرویو میں اداکارہ نے اس بڑے راز سے پردہ اٹھایا،ردا نے بتایا کہ میں آپ سے اس موضوع پر اس لیے بات کر رہی ہوں کیونکہ آپ عورتوں کی عزت کرتے ہیں، اگر آپ نے میرا یقین توڑا تو یہ سمجھوں گی کہ انسانیت بلکل ختم ہو چکی ہے۔ میں یہ کہوں گی کہ خدا ہی عزت دیتا ہے،بعض اوقات آپ کے برے پہلو کو دوسروں کے سامنے رکھتا ہے، انسان کو بعض اوقات سزا اس لیے جلد مل جاتی ہے کیوںکہ خدا نہیں چاہتا کہ کوئی اور اسی طرح گمراہ ہو۔
ردا نے مزید کہا کہ میرا یقین میرے منگیتر نے توڑا تھا، وہ میری ذات کا بھی نہیں تھا پھر بھی میں نےاس کے لیےاپنے والدین کو قائل کیا۔
انہوں نے کہا کہ میرا ذہن اس قدر قدامت پسند تھا کہ میں صرف اور صرف اس کے ساتھ رہنا چاہتی تھی۔ اس کے امیر نہ ہونے کے باوجود بھی میں نے اس کا پروپوزل قبول کیا،میری منگنی کے تین سال بعد جب میں امریکا میں تھی تو اس نے میری پرائیوٹ تصاویر لیک کر دیں۔