منڈی بہاؤالدین انتظامیہ کا (ن) لیگ کو جلسے کی اجازت دینےسے انکار، گراؤنڈ سیل


منڈی بہاؤالدین انتظامیہ نے مسلم لیگ (ن) کو قائداعظم گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

انتظامیہ نے قائداعظم گراؤنڈ کو سیل کردیا جب کہ گراؤنڈ میں بارش کا پانی بھی جمع ہوگیا۔

ڈی پی او منڈی بہاؤ الدین کا کہنا ہےکہ سیکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی گئی، لیگی قیادت کو شہر سے باہر کھلی جگہ یا رسول روڈ اسٹیڈیم پر جلسے کیلئے کہا گیا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کل ہر حال میں منڈی بہاؤالدین جانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اصل خوف نواز شریف کے پیچھے کھڑی عوامی طاقت کا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں