منوج باجپائی کی نظر میں معاشرے میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ کیا ہے؟

منوج باجپائی کی نظر میں معاشرے میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ کیا ہے؟


بالی ووڈ کے نامور اداکار منوج باجپائی نے معاشرے میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ خاندانی سسٹم کو قرار دیا ہے۔

منوج باجپائی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کورٹ جائیں اور طلاق کی شرح کے بارے میں پوچھیں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ آج ہم کہاں پہنچ گئے ہیں، آج کل  آئے روز رشتے اور شادیاں ٹوٹ رہی ہیں جو ایک خطرناک صورتحال ہے۔

اداکار نے کہا کہ ہمارے معاشرے نے خاندانی نظام میں رہنے کا انتخاب کیا ہے اور اس کے بہت سے فائدے بھی ہیں لیکن اس خاندانی نظام سے کتنا نقصان ہوا وہ آپ عدالتوں میں جا کر دیکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں فلموں کے اندر بھی وہی دکھایا جاتا ہے جو معاشرے میں موجود ہوتا ہے اس لیے ہماری فلمیں معاشرے کا عکس ہیں۔

منوج باجپائی نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کام کرنے والوں کا تعلق بھی معاشرے کے ساتھ ہی ہے اور جب معاشرہ بہتر ہوگا تو انڈسٹری میں اس بہتری کو بھی دیکھا جاسکے گا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پہلے زمانے میں انڈسٹری کے اندر طلاق کی شرح کم تھی اس کی وجہ یہ تھی کہ معاشرے میں طلاق کو برا سمجھا جاتا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں