منوج باجپائی کو پہلی فلم کا کتنا معاوضہ ملا تھا؟

منوج باجپائی کو پہلی فلم کا کتنا معاوضہ ملا تھا؟


بالی ووڈ کے معروف اداکار منوج باجپائی نےاپنی پہلی فلم کی کمائی بتادی اور کہا کہ اس کے بھی 6 سال بعد میرے معاوضے میں اضافہ ہوا۔

منوج باجپائی نے اپنی پہلی فلم’بینڈٹ کوئین‘ شیکھر کپور کے ساتھ 1994ء میں کی تھی، جس میں انہیں معاون اداکار کا کردار نبھانے پر 50 ہزار روپے کا چیک ملا تھا۔

منوج باجپائی کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی بھیا جی بھی شیکھر کپور نے ڈائریکٹ کی ہے، جس کی نمائش سنیما گھروں میں جاری ہے۔

حالیہ انٹرویو میں اداکار نے فلم نگری سے اپنی پہلی کمائی کے ساتھ شروعاتی دنوں میں ملنے والی رقم کا تذکرہ بھی کیا ۔

1994ء میں بینڈٹ کوئین کے ساتھ منوج باجپائی کی فلم دھروکال بھی ریلیز ہوئی تھی، انہیں اپنی پہلی فلم سے 50 ہزار روپے کا چیک ملا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد 6 سال تک انہیں ہر فلم کے ساتھ یہی رقم ملتی رہی لیکن 6 سال بعد میں نے ایک فلم کی جس کا نام نہیں بتاؤں گا اس کےلیے میں نے 1 لاکھ 50 ہزار روپے معاوضہ لیا۔

دوران انٹرویو میں منوج باجپائی نے فلم سے ملنے والی رقم میں کٹوتی کا تذکرہ بھی کیا اور کہا کہ ایک ٹی وی شو کے لیے 4 ہزار روپے میں بات طے ہوئی لیکن مجھےصرف 2 ہزار روپے ملے۔

منوج باجپائی کی بھیا جی ان کی 100ویں فلم ہے، انہوں نے 30 سالہ فلمی کیریئر میں ستیا، شول، عکس، پنجر، زبیدہ اور دل پر مت لے یار جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جسے لوگوں نے مقبولیت سند بخشی، ویب سیریز فیملی مین میں بھی ان کی اداکاری کو سراہا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں