منظور وسان کی 2020 کے بارے میں ‘خطرناک’ پیشگوئیاں


کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے نئے سال میں تبدیلی کے سورج کا خواب دیکھ لیا۔

سندھ ہائیکورٹ کےباہرمیڈیا سے غیررسمی گفتگومیں کہا کہ 2020میں بہت سے تبدیلیاں رونما ہوں گی جب کہ نواز شریف ملک ضرور آئیں گے مگر ان کی واپسی جلد ممکن نہیں ہے۔

منظور وسان آمدن سے زائداثاثوں کی نیب انکوئری میں سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2020 ء خطرناک سال ہے، ٹوئنٹی ٹوئنٹی ویسے بھی خطرناک ہوتا ہے، سال 2020ء میں بہت سی تبدیلیاں سامنے آئیں گی، بہت سے لوگ تبدیل اور بہت سے نئے لوگ آئیں گے۔

واز شریف کے حوالے سے منظوروسان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی واپسی جلدممکن نہیں مگر وہ واپس ضرور آئیں گے، وہ 2020ء میں وطن واپس آئیں گے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کا کیس سندھ کا ہے، وہ جلدی باہر جانے کیلئے تیار نہیں، سندھ میں کیس کا منتقل ہونا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب کی طبیعت حقیقتاً خراب ہے،ایک کو ریلیف دیا ہے تو اوروں کو بھی ملنا چاہیے۔

قبل ازیں منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائداثاثوں کے کیس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ منظور وسان کے خلاف تحقیقات مکمل کرلیں اور ریفرنس منظوری کیلئے نیب ہیڈکوارٹرز بھیج دیا گیا ہے۔

اس موقع پر عدالت نے پیش رفت رپورٹ 12 فروری کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12ملتوی کردی۔


اپنا تبصرہ لکھیں