پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے دعویٰ کیا ہے کہ سوچےسمجھےمنصوبے کےتحت مایوسی، جھوٹ، تشدد، کنفیوژن اور انتشار کا زہر پھیلایا جارہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں سعد رفیق نے لکھا کہ بہت سے لوگ دانستہ اور غیر دانستہ طور پر اس صورت حال کاحصہ بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئینی پامالی، زرد جمہوریت، معاشی بدحالی اور غربت جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ توڑنا آسان جب کہ جوڑنا بہت مشکل کام ہے، ایک دوسرے کے گریبان پھاڑنے اور دامن تار تار کرنے سے فرصت ملے تو سوچیے کہ ہم اجتماعی خود کشی پر کیوں تُلے ہیں۔