پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے اپنی شادی کی حوالے سے کہا ہے کہ جب منیب بٹ جیسا اچھا لڑکا ملے گا تو تین چار سال بعد شادی کرلیں گی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نا مور سنگر آئمہ بیگ کے لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے منال خان نے اپنی شادی سے متعلق کئی اہم رازوں سے پردہ اٹھایا۔
آئمہ بیگ نے منال کی بہن ایمن کی شادی اور بیٹی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایمن نے تو امل دے دی ہمیں، منال کب شادی کرے گی؟
منال نے خوشگوار مو ڈ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ شادی کیلئے لڑکا ہونا چاہئے، جب منیب بٹ جیسا اچھا لڑکا مل جائے گا اور میں راضی ہوجاؤں گی تو شادی بھی ہوجائے گی اور بچہ بھی ہوجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب لڑکا مل گیا اور میں راضی ہوگئی تو تین چار سال بعد شادی ہوگی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میری شادی کی ابھی عمر نہیں۔