مونی رائے صرف ایک اچھی اداکارہ نہیں بلکہ اب کاروباری شخصیت بھی بن گئی ہیں۔
گزشتہ شب انہوں نے ممبئی میں ’بدمعاش‘ نام کا ریسٹورنٹ کھولا ہے۔
انسٹاگرام پوسٹ میں مونی نے ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب کی تصاویر شیئر کیں جس میں دیشا پٹانی، انکیتا لوکھنڈے اور دیگر اداکار شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب آنے اور افتتاحی تقریب کو شاندار بنانے کیلئے آپ سب کا شکریہ۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کی زبردست حمایت پر ہمارے دل مسرت اور شکرگزاری سے لبریز ہیں۔
مونی نے کہا کہ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ آپ کو ذائقے دار کھانے بنا کر دیں گے۔