بھارت کے شہر ممبئی میں آئسکریم سے ملنے والی انگلی کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ ممبئی میں ڈاکٹر اورلیم برینڈن سیراؤ کی آئس کریم سے انسانی انگلی نکلی تھی، یہ آئس کریم انہوں نے آن لائن آرڈر کر کے منگوائی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو اب اس کیس میں ایک بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پونے شہر میں آئس کریم فیکٹری کے ایک ملازم کو حادثے میں انگلی پر چوٹ آئی ہے اور اُسی دن وہ آئس کریم بھی پیک کی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے بھجوا دیے ہیں جس کی رپورٹ آنے کے بعد تصدیق ہو سکے گی کہ آئس کریم سے ملنے والی انگلی ملازم کی تھی یا نہیں۔
واضح رہے کہ صارف نے اس ناخوش گوار واقعے کی شکایت پولیس کو درج کرائی تھی جس کے بعد خوراک میں ملاوٹ اور انسانی جان کو خطرے میں ڈالنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔