ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں کمی آگئی

ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں کمی آگئی


ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق  لاہور میں 10 روپے، بلوچستان میں 5 روپے اور پشاور میں ایک روپے سستی ہوگئی۔

چینی کی قیمتوں میں کمی کے بعد  لاہور میں ایک کلو چینی 166، پشاور میں 180، کراچی میں 190، چمن میں 225 کی ہوگئی ہے۔

دوسری جانب سستی چینی بازار میں آنے کے باوجود مٹھائی کی دکانوں اور بیکریوں پر قیمتیں اب بھی بلند ہیں  جب کہ کراچی میں مٹھائی 1600 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں