ملک کے لیے ہمارا سب کچھ حاضرہے، شاہین شاہ آفریدی

ملک کے لیے ہمارا سب کچھ حاضرہے، شاہین شاہ آفریدی


 کراچی: فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ اس ملک کے لیے ہمارا سب کچھ حاضر ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ عظیم ٹیم کا چھوٹا سا حصہ بننے پر فخر ہے۔ اس ملک کے لیے ہمارا سب کچھ حاضر ہے۔ ہم نے پوری کوشش کی اور انشااللہ مستقبل میں بھی سخت محنت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کیخلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی زخمی ہوگئے تھے۔ شاہین شاہ آفریدی دسمبر میں پاکستان میں ہونے والی انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں