ملک میں کورونا سے 4 ہلاکتیں، مزید 218 کیسز بھی رپورٹ


ملک میں کورونا سے مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6288 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 295636 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2196، سندھ میں 2398 اور خیبر پختونخوا میں 1250 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 67 اور آزاد کشمیر میں 61 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 2603129
صحتیاب مریض: 
280547 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز اتوار ملک بھر سے کورونا کے مزید 218 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جن میں پنجاب سے ایک ہلاک اور 42 کیسز، سندھ سے 3 اموات اور 89 کیسز، گلگت 31 کیسز، اسلام آباد 14 کیسز، آزاد کشمیر 4 کیسز اور بلوچستان سے 38 کیسز سامنے آئے ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے مزید 42 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کی تصدیق این سی او سی پر کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 2196 اور مریضوں کی تعداد 96741 ہو گئی ہے۔

صوبے میں اب تک کورونا کے 92471 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

سندھ

سندھ میں بھی آج کورونا کے باعث تین ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جب کہ 89 نئے افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2398 ہو گئی ہے جب کہ اب تک 129268 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

سندھ میں اب تک 122902 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان سے آج کورونا کے مزید 38 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12842 ہو گئی ہے جب کہ وائرس کے باعث اب تک 141 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

صوبے میں اب تک سے 11701 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 14 کیسز پورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15611 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 175 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 14967 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 4 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد وادی میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2294 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا وائرس کے باعث 61 اموات ہو چکی ہیں۔

آزاد کشمیر میں اب تک 2115 مریض کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 31 کیسز سامنے آئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2863 اور اموات کی تعداد 65 ہو گئی ہے جب کہ 2465 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 36017 افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ مجموعی طور پر 1250 افراد وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کے پی میں اب تک 33926 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں