ملک میں کورونا سے ہلاکتیں 2000 سے تجاوز کر گئیں


ملک میں کورونا سے مزید 4 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2002 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 98943 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک سندھ میں 634 اور پنجاب میں کورونا سے 683 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 561 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 54 ، اسلام آباد 49، گلگت بلتستان میں 13 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کُل ٹیسٹ: 683608
صحتیاب مریض: 
33465 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز اتوار اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 716 کیسز اور 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں اسلام آباد سے 656 کیسز اور 4 ہلاکتیں جب کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے 30، 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 656 کیسز اور 4 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 4979 جب کہ 49 افراد انتقال بھی کر چکے ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 629 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں آج کورونا کے مزید 30 کیسز کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 361 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 182 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے بھی آج کورونا کے 30 نئے کیسز سامنے آئے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

حکومتی اعدادو شمار کے مطابق علاقے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 927 ہو گئی ہے جب کہ 13 افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں، 541 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 37090 اور ہلاکتیں 683 ہیں جب کہ صوبے میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8109 ہے۔

سندھ

سندھ میں گزشتہ روز کورونا کے باعث مزید 19 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 634 اور مریضوں کی تعداد 36364 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 388 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 58 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ صوبے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 18 ہزار ہو گئی ہے۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں ہفتے کو مزید 542 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جب کہ 20 افراد وائرس سے جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 561 ہو گئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کے پی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 13001 ہوگئی ہے جب کہ صوبے میں اب تک 3450 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں بھی گزشتہ روز کورونا وائرس کے مزید 445 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6221 ہوگئی جب کہ اب تک صوبے میں 54 افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2175 ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورتحال


اپنا تبصرہ لکھیں