ملک میں کورونا سے 8 مزید افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5522ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 261917 تک جاپہنچی ہے۔
اب تک پنجاب میں 2067، سندھ میں 1952 اور خیبر پختونخوا میں 1130 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 157، بلوچستان میں 131، آزاد کشمیر میں 46 اور گلگت بلتستان میں 39افراد کا انتقال ہوا ہے۔
آج کے کیسز کی صورت حال
ملک بھر سے آج کورونا کے مزید 545کیسز اور 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 442کیسز 8 ہلاکتیں، اسلام آباد سے 50 کیسز، گلگت سے 21 کیسز اور آزاد کشمیر سے 32 کیسز سامنے آئے ہیں۔
پنجاب
پنجاب سے آج کورونا کے 442 کیسز اور 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 89465 اور ہلاکتیں 2067 ہو چکی ہیں۔
صوبے میں اب تک کورونا کے 65009 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 50 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 14504 اور ہلاکتیں 157 ہوگئی ہیں۔
اس کے علاوہ شہر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11708 ہوگئی ہے۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 21 کیسز رپورٹ ہوئے ہین۔ جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1796 ہوگئی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 39 ہے۔
گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1409 ہے۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 32کیسز سامنے آئے ہیں۔
آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 1840افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 46 ہوگئی ہے۔
آزاد کشمیر میں اب تک کورونا سے1094 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
سندھ
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی کل تعداد 111238 ہے جب کہ اب تک 1952 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ صوبے میں اب تک 88103 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا کے باعث اب تک 11405 متاثر اور 131 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 8313 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
خیبرپختونخوا
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 1130 جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 31669 ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق اب تک صوبے میں 22873 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔