ملک میں کورونا سے مزید 8 ہلاکتیں، 385 نئے کیسز رپورٹ


ملک میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6283 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 295053 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2195، سندھ میں 2394 اور خیبر پختونخوا میں 1250 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 67 اور آزاد کشمیر میں 61 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 2512337
صحتیاب مریض: 
279937 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز جمعرات ملک بھر سے کورونا کے مزید 385 کیسز اور 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 204 کیسز اور 6 ہلاکتیں، پنجاب سے 96 کیسز اور دو ہلاکتیں، گلگت بلتستان سے 43، بلوچستان سے 21، اسلام آباد سے 16 اور آزاد کشمیر سے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ

سندھ میں بھی آج کورونا کے باعث مزید 6 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ 204 نئے افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2394 ہو گئی ہے جب کہ اب تک 129081 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

سندھ میں اب تک 122734 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے مزید 96 کیسز اور 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 2195 اور مریضوں کی تعداد 96636 ہو گئی ہے۔

صوبے میں اب تک کورونا کے 92421 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان سے آج بروز جمعہ کورونا کے مزید 21 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12742 ہو گئی ہے جب کہ وائرس کے باعث اب تک 141 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

صوبے میں اب تک سے 11636 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 16 کیسز پورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15578 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 175 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 14923 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 5 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد وادی میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2277 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا وائرس کے باعث 61 اموات ہو چکی ہیں۔

آزاد کشمیر میں اب تک 2102 مریض کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 43 کیسز سامنے آئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2816 اور اموات کی تعداد 65 ہو گئی ہے جب کہ 2412 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 35923 افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ مجموعی طور پر 1250 افراد وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کے پی میں اب تک 33709 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں