ملک میں مافیا کام کررہی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی ہوئی: غلام سرور


ٹیکسلا: وفاقی وزیربرائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ ملک میں مافیا کام کررہی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی ہوئی ہے۔

ٹیکسلا میں قائم لیبر کمپلیکس کے 504 فلیٹس کے ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ 35 سال سے ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، اتنا ظلم ہلاکو خان اور چنگیز خان نے نہیں کیا جتنا دو جماعتوں نے ملک کے ساتھ کیا۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت نے دو سال انتہائی مشکل سے گزارے ہیں، سابقہ حکومت جاتے ہوئے ملک کو دیوالیہ کرگئی، قوم کے لیے آج بھی چور ڈاکو ہیرو اور ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں، سب کا احتساب ہونا چاہیے ملک میں مافیا کام کررہی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی آئی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مہنگائی، چینی اور گندم کے بحران میں کاروباری مافیا کا اہم کردار ہے، سندھ میں چینی کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندازوی کی جاتی ہے۔

غلام سرور خان نے بتایا کہ 760 جعلی ڈگری والے ملازمین کو فارغ کرچکے ہیں جس میں 28 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کرکے نکال چکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں