پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی ہوئی۔
اس وقت ملک میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 9 ہزار 200 روپے میں دستیاب ہے۔
خیال رہے کہ 23 اکتوبر کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1250 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 79 ہزار 355 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونےکے بھاؤ میں 26 ڈالر کمی آئی اور وہ 1975 ڈالر فی اونس ہوگیا۔