کراچی:
عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 22 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کی کمی ہوئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 22 ڈالر کم ہوکر 1812 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت میں بالترتیب 650 روپے اور 558 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار روپے پر پہنچ گئی، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 96 ہزار 22 روپے ہوگئی۔
دریں اثنا فی تولہ چاندی 30 روپے گھٹ کر 1350 روپے کی ہوگئی۔