ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل چوتھے روز ہزاروں روپےکی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل چوتھے روز ہزاروں روپےکی کمی


ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مسلسل چوتھے روز ہزاروں روپےکم ہوئی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 4 ہزار روپے کمی آئی ہے جس کے بعد سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز سونےکا بھاؤ 5 ہزار 800 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 27 ہزار 300 روپے کمی ہو چکی ہے۔

سونے کا بھاؤ عالمی بازار میں 2 ڈالر سستا ہو کر ایک ہزار 923 ڈالر فی اونس ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں