ملک میں سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی


سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور کراچی کی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 650 روپے کی کمی دیکھی گئی۔

کراچی صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق آج عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 33 ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی جس کا اثر مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھا گیا۔

صرافہ بازار کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کمی واقعی ہوئی اور وہ ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہو گیا جب کہ 10 گرام سونا 558 روپے کمی کے بعد 96 ہزار 22 روپے ہو گیا۔

  اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی اور مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط  چاندی 30 روپے فی تولہ کی کمی سے 1350 روپے ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی 200 روپے کی کمی ہوئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں