ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 18 ہزار 700 روپےہوگئی ہے جب کہ 10گرام سونےکی قدر 1200 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ ایک ہزار 766 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 14 ڈالر اضافے سے 1896 ڈالر فی اونس ہے۔