ملک میں جھاڑو پھرکر رہے گا، اب چور رہے گا یا چوکیدار: شیخ رشید


نوشہرہ: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جون سے پہلے ملک میں چھاڑو پھر کر رہے گا اور اب چور رہے گا یا چوکیدار۔ 

خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں درگئی سفاری ٹرین کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کرپشن کے خلاف باہر آتے تو قومی ہیرو ہوتے لیکن اب وہ زیرو ہیں، انہوں نے اپنی زندگی کی ایسی حماقت کی جس سے سارا کیرئیر تباہ کردیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ بلاول کی سیاست کو نیست ونابود کردیا ہے، سندھ میں لوگ مجبور ہیں، تحریک انصاف نے وہاں کام نہیں کیا اور کام کیا ہوتا تو جس طرح پورے ملک میں پی ٹی آئی کا جھنڈا بلند ہوا اس طرح سندھ میں بھی ہوتا۔

ایک سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ ‘میں برڈ لورہوں کسی کی جان لینے کاسوچ بھی نہیں سکتا’۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ سارے ملک میں ریل کا جال بچھائیں گے، 4 ارب روپے گزشتہ سال سے زیادہ کما چکے ہیں اور ایک سال میں 10 ارب زیادہ کمالیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں